اردو | हिन्दी | English
312 Views
Entertainment

ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا

vidyabalan_650_070914050737
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۶۱اپریل(پی ایس آئی) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم” بیگم جان “ کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ”بیگم جان“ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔اسکرپٹ کے مطابق ودیا نے مشتی چکروتی کو زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں جس پر اداکارہ رونے کی اداکاری کرنے لگیں لیکن ودیا بالن یہ منظر برداشت نہ کرسکیں اور سب کے سامنے ہچکیاں لے کر رونے لگیں جس پر ہدایت کار کو شوٹنگ روکنا پڑی۔شوٹنگ رکنے پر ودیا مشتی چکروتی کو گلے لگا کر آدھا گھنٹہ روتی رہیں اور بار بار معافی مانگتی رہیں جس پر سیٹ پر موجود تمام افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔واضح رہے کہ فلمساز مہیش بھٹ کی فلم”بیگم جان“ نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم میں ودیا بالن مرکزی کردار کیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan