اردو | हिन्दी | English
266 Views
Politics

ڈاکٹرخدمت خلق کے جذبے سے کام کریں : یوگی

yogi-adityanath-759
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ، 05 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مریضوں کے تئیں حساس ہونے کے ساتھ ہی سرکاری ڈاکٹروں سے پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر یوگی آج یہاں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جي ایم یو) میں آج 56 نئے وینٹی لیٹر کا افتتاح کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ڈاکٹروں میں مریضوں کے تئیں حساسیت ضروری ہے ۔ حساسیت ہی ڈاکٹروں کی شناخت ہوتی ہے اور مریضوں کے تئیں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کا بہتر علاج کریں۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے اور مریضوں کا بہتر علاج کرنے کی نصیحت دی۔ انہوں نے کہا کہ مریض کافی امید کے ساتھ اسپتال میں آتے ہیں، ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے ۔ ڈاکٹروں کے مریضوں سے محبت سے بات کرنے سے ہی آدھی بیماری دور ہو جاتی ہے ۔ غریب مریضوں کی مدد کرنی چاہئے ۔ ہو سکتا ہے کہ غریب مریضوں سے پیسہ نہ ملے لیکن دعا ضرور ملے گی۔ دعاؤں میں بہت اثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ صرف مریضوں کی رپورٹ دیکھ کر ہی وہ دوا نہ لکھیں بلکہ ان کے ساتھ ہونے والی پریشانی پر بات چیت بھی کریں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کریں ۔ایسا کرنے سے مریض کی آدھی بیماری پہلے ہی دور ہوجاتی ہے۔

About the author

Tariq Hasan