اردو | हिन्दी | English
383 Views
Politics

ڈرون کے ذریعہ ہوگا سڑکوں کے معیار کا معائنہ : نتیش

PATNA -  SAMVADH BHAVEEN MEIV   GARIMINEV KARJE VIBHAG KA SAMICHA BHATAK KARTA
Written by Tariq Hasan

پٹنہ، 5 اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سڑکوں کے معیار پر آج خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معیار کی جانچ پڑتال ڈرون کے ذریعے کی جائے گی۔ مسٹر نتیش کمار نے یہاں محکمہ دیہی تعمیرات کی جائزہ میٹنگ کے دوران حکام کو یہ ہدایت دی کہ سڑکوں کے معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی گروپ بنا کر ٹینڈر کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں اس کی معیار کو یقینی ہونا چاہئے ۔ سڑکوں کے معیار پر خاص زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ڈرون کے ذریعے سڑک کی تعمیر کے معیار کی جانچ کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے دیہاتوں کے اعداد و شمار کا آبادی کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کو کہا تاکہ سو سے ڈھاءي سو تک کی آبادی والے دیہات کی تعداد واضح ہو سکے ۔ انہوں نے ہدف کے مطابق پالیسی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈر طلبی کے عمل میں بنائی گئی ریزرویشن پالیسی پرہر حال میں عمل کیا جانا چاہئے ۔مسٹرنتیش کمار نے کہا کہ محکمہ دیہی تعمیرات جتنا بہتر کام کرے گا اتنا ہی معیشت کی ترقی ہو گی۔ محکمہ دیہی تعمیرات کے بہتر کام کاج سے لوگوں کو روزگار دستیاب ہوتا ہے ۔ انہوں نے محکمہ دیہی تعمیرات کی صلاحیت بڑھائے جانے پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل محکمہ کے سکریٹری ونے کمار نے وزیر اعلی کے سامنے پاور پوائنٹ پروجیکشن بھی پیش کیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلی مسٹر نتیش کمار کے ساتھ دیہی امور کے وزیر شیلیش کمار، چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، ڈیولپمنٹ کمشنر شیشر کمار سنہا، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، وزیر اعلی کے سکریٹری اتیش چندرا، منیش کمار ورما اور محکمہ دیہی تعمیرات کے سکریٹری ونے کمار سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔اس کے بعد وزیر اعلی مسٹر کمار نے شہری ترقیات اور رہائشی محکمہ کے حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔ میٹنگ میں محکمہ سے متعلق معاملات پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ اس کے بعد محکمہ کے پرنسپل سکریٹری چتن پرساد نے پاور پوائنٹ پروجیکشن کے ذریعے محکمہ کے کاموں کی معلومات دیں۔

About the author

Tariq Hasan