اردو | हिन्दी | English
445 Views
Entertainment

کپل شرما کے شو میں سنیل گروور کا ایک دھماکے دار اعلان

Kapil-Sharma_ibnlive
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی ،۰۱اپریل(پی ایس آئی) کپل شرما سے لڑائی اور شو چھوڑنے کے بعد کچھ عرصہ بعد واپسی کیساتھ ہی سنیل گروور نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا ہے اور ایک ایسی اداکارہ کیساتھ آئی پی ایل کے میچ میں کمنٹری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جسے بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے۔سنیل گروور 13 اپریل کو یو سی نیوز پر آئی پی ایل میچ کی کمنٹری کریں گے اور شائقین اس دن کا شدت سے انتظار کرنے لگے ہیں کیونکہ ان کیساتھ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیون بھی ہوں گی۔سنیل گروور کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”ہائے میں ہوں سنیل گروور، اور میں نظر آﺅں گا یو سی نیوز ایپ پر 13 اپریل کو لائیو کمنٹری کرتا ہوا آئی پی ایل کے میچ پر، اور میرے ساتھ ہوں گی، جو لیلا ہیں، جو بے بی ڈول ہیں، سمجھے۔۔۔؟ نہیں سمجھے۔۔۔! ارے مجھے کہا ہی یہ گیا تھا کہ ایسے کہنا یہ لوگ نہ سمجھیں۔“

About the author

Tariq Hasan