آتشزدگی میں سینکڑوں گھر جل کر راکھ، ایک گائے کی موت

گٹھنی سیوان 26؍اپریل (راجیش کمار) بدھ کو دوپہر تھانہ علاقہ کے بھگوان پور گاؤں میں خوفناک آتشزدگی سے سینکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بھگوان پور گاؤں کے دلت بستی میں بدھ کے روز دوپہر میں اچانک ایک جھونپڑی میں آگ لگی گئی ۔ابھی آس پاس کے لوگ کچھ جان پاتے تب تک آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی ۔تیز پچھوا ہوا کی وجہ کر چند منٹوں میں ہی پورا محلہ آگ کے آغوش میں آگیا۔چاروں طرف چیخ و پکار اور رونے چلانے کی آواز آنے لگی ۔کوئی کپڑا تو کوئی اناج نکالتا اتنے میں اس کا بھی گھر جلنے لگا ۔جس سے دہشت زدہ ہو کر رونے چلانے لگتے تھے۔آس پاس کے گاؤں کے لوگ بھی اکٹھا ہو کر پمپ سیٹ چالو کر آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔آگ پر قابو نہیں پا رہے تھے تو لوگوں نے فائر بریگیڈ کو خبر دی تقریباً 1؍گھنٹے میں سیوان سے فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہونچ کر آگ بجھانا شروع کردیا ۔تقریباً 2؍گھنٹے کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا جا سکا ۔آتشزدگی میں ایک گائے ،کئی بکریا ں ، گیہوں ، چاول ، کپڑے سمیت لاکھوں کی املاک جل گئی ہیں ۔آتشزدگی میں زیادہ نقصان ہونے والوں میں لکچھمن رام ، مدریکا رام ، نریندر رام ، سچیدا نند رام ، مسمات رام کلی کنور ، شمبھو لال رام ،ہیرا لال رام ، اوپندر رام ، دھرم رام ، پربھا دیوی، رام شنکر رام ، لکچھمینا کنور ، لکھیندر رام، روپن رام ، دیا شنکر رام ، کملیش رام ، بینک رام ، بھوالی رام ، امیش رام ، رام شنکر رام ، سریش رام ،جگ لال رام سمیت سینکڑوں خاندان شامل ہیں۔ موقع پر مقامی سی او رام بچن رام تھانہ صدر محمد اکبر اے ایس آئی وجئے تیواری بلاک پرمکھ کامود نارائن سنگھ ، نائب پرموکھ رویندر پاسوا ن سمیت بلاک کے سبھی مکھیا ، مکھیا نمائندہ موجود تھے۔سی او رام بچن رام نے بتایا کہ فوری مدد کے بعد جانچ کی جا رہی ہے۔ جلد ہی امدادی رقم مہیا کرا دی جائے گی ۔