اردو عملہ اپنی منصبی ذمہ داریو ں کے تئیں حساس بنیں : امتیاز کریمی

پٹنہ26 اپریل (اسٹاف رپورٹر): ریاست کے دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے اردو کے نفاذ کے عمل کو تیز کرنے کیلئے تمام اردو عملہ کوان کی منصبی ذمہ داریوں کو آگاہ کر نے کیلئے اپنی ذمہ داریو ں سے عہدہ برآہونے کے تئیں حساس بنانے کی غرض سے ہیڈ کوارٹر سطح پر اردو عملہ کا ضلع وار ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیاگیاہے ۔اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر سردست مشرقی چمپارن ضلع کے مختلف دفاتر میں ماموراردو عملہ کا ورکشاپ اردو ڈائریکٹوریٹ میں منعقد کیاگیاہے ۔
کل سے جاری اس سہ رو زہ ورکشاپ کے آج دوسرے دن ڈائریکٹر(اردو )امتیاز احمد کریمی نے مشرقی چمپارن ضلع سے آئے اردو عملہ کو اردو کے عملی نفاذ سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ اپنے کام کاج میں اردو کو ہر حال میں ترجیح دیں ۔ اس کے بعد ہی دوسرے کام میں تعاون کریں۔ انہوں نے صلاحیت سازی پروگرام میں شریک تمام ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ کوئی ایک اردو اخبار خرید کر پڑھیں، دوسروں کو بھی اردو اخبار پڑھنے کی ترغیب دلائیں اور جہاں کہیں بھی وہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں وہاں اردو پڑ ھنے لکھنے اور بولنے کا ماحول بنانے کی کو شش کریں ۔ ساتھ ہی اپنے اپنے دفتر کے مضافاتی علاقوں میں آباد اردو داں عوام کے درمیان یہ پیغام دیں کہ دفتری کاموں کے لئے وہ اپنی درخواستیں اردو میں ہی دیں۔ ساتھ ہی انہیں یہ یقین دلائیں کہ اردو نے تحریر شدہ درخواستو ں پر تر جیحی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے ۔ ڈائرکٹر اردو نے اردو کے خاطر خواہ نفاذ اور فروغ کیلئے اردو ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ بھیجی گئی منصوبہ جاتی رقم کا بروقت استعمال کرنے اور وقت پر یوٹیلائزیشن سر ٹیفکیٹ اردو ڈائرکٹوریٹ کو دستیاب کرانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ ماہانہ پیش رفت رپورٹ بھی اردو ڈائرکٹوریٹ کوہر مہینہ پابندی سے بھیجیں۔ جن دفاتر سے ماہانہ پیش رفت رپورٹ نہیں آئے گی اس کے لئے متعلقہ اردو عملہ کوذمہ دار مانا جائے گا۔ڈائرکٹر (اردو )نے اردو عملہ کی ضلع سطحی ماہانہ میٹنگ بھی پابندی سے کرنے کا مشورہ تمام شرء کا کو دیا۔ ورکشاپ میں غیر اردو داں لوگوں کو مختصر مدت میں اردو پڑھنا لکھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ مالی ضابطہ بندی اور دیگر ضروری امور پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ورکشا پ میں محمد نور عالم، ڈاکٹر خورشیدانور اور محمد جہانگیر انصاری بحیثیت ریسورس پرسن شریک رہے ۔
ورکشاپ میں محمد خالد انور جیلانی ،اردو مترجم، چکیا بلاک، محمد اختر حسین، یو ڈی سی، چکیا بلاک، شبیر احمد اردو مترجم، پکڑی دیال بلاک، شہنواز ذکی، نائب اردو مترجم، پکڑی دیال بلاک، محمد جنید عالم، نائب اردو مترجم، مہسی بلاک، محمد عمر، نائب اردو، مترجم ،ڈھاکہ بلاک، محمد پرویز داور، نائب اردو مترجم اریراج بلاک، طیب رضا، نائب اردومترجم صدر سب ڈویزن، محمد حسیب الرحمن، اردو متر جم صدر سب ڈویزن ، محمد علی امام، یو ڈی سی، سگولی بلاک، شمس الزماں، نائب اردو مترجم، ہرسدھی بلاک، محمد اقبال خورشید، نائب اردو مترجم ادا پور بلاک، محمد انصار الحق، نائب اردو مترجم، چریا بلاک، جمشید اطہر،نائب اردومترجم، رکسول بلاک اور شاہ ولی اللہ طارق، نائب اردومترجم، پتاہی بلاک شریک ہیں۔