اسمرتی ایرانی نے تین طلاق پر ممتا بنرجی پر بولاحملہ

کولکاتہ، 20 اپریل (آئی این ایس انڈیا) نارد اسٹنگ آپریشن میں درجن بھر ترنمول کانگریس کے لیڈران کے خلاف سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی ہے جسے ممتا بنرجی نے سیاسی کھیل بتایا ہے اور کہا کہ اس کا جواب وہ سیاسی سطح پر جنگ لڑکے ہی دیں گی۔ جمعرات کو اڑیسہ کے پوری میں انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں اس جنگ کا اعلان کر ڈالا۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی ہندواد پر ایک کلنک ہے، علاقائی پارٹیوں کو متحد ہونا ہوگا اور جمعہ کو وہ اڑیسہ کے وزیر اعلی سے بھی ملیں گی۔وہیں کولکاتہ میں کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی بنرجی کی طرف ایک گگلی مارتے ہوئے کہا کہ میں اس ریاست میں ہوں جہاں ایک خاتون وزیر اعلی ہیں، تو جب ہم انصاف کی بات کر رہے ہیں تو میں جاننا چاہوں گی کہ ممتا بہن کا ٹرپل طلاق پر کیا کہنا ہے، اگرچہ بنرجی نے اس معاملے پر اپنی رائے سامنے نہیں رکھی ہے۔ ایرانی کا یہ سوال بی جے پی کے ممتا بنرجی پر لگائے جانے والے اقلیت سے قربت کے الزام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔نارداایف آئی آر کے بعد لیفٹ نے دعوی کیا گیا ہے کہ بی جے پی اور ترنمول کے درمیان ساز باز ہے، اگرچہ اسمرتی ایرانی نے اسے مکمل طور مسترد کیا ہے اور بنرجی کے الزامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ اگلے ہفتے بی جے پی صدر امت شاہ کے بنگال دورے میں یہ کشیدگی کیا موڑ لیتی ہے۔ بھونیشور میں حالیہ ہوئی بی جے پی عاملہ میٹنگ میں پارٹی نے ریاست میں چار سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے مشن بنگال 2021 کا اعلان کیا ہے۔