بھگوڑا مالیاگرفتار، ضمانت پر رہا

نئی دہلی،18اپریل (ایجنسی)۔ بھارت میں 9000 کروڑ روپے کے لون ڈیفالٹر وجے مالیا کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ مالیا کو دھوکہ دہی کے الزامات میں اس کی حوالگی کے حکومت ہند کے اصرار پر گرفتار کیا گیا۔ حالانکہ ویسٹ منسٹر کورٹ نے اسے کچھ گھنٹے کے بعد ضمانت دے دی۔ شراب کاروباری مالیا لون ڈیفالٹ کے معاملے میں بھارت میں مطلوب ہے۔اسے تب گرفتار کر لیا گیا جب وہ آج صبح میٹروپولیٹن لندن پولیس تھانے میں پیش ہوا۔وجے مالیا کو برطانیہ سے حوالگی کے لیے بھارت اپنا موقف پوری مضبوطی سے رکھے گا۔ حکومت کے ایک اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ صنعت کار نے عوام کے پیسے کا ضیاع کیا ہے، ملازمین کو تنخواہ نہیں دی اور بینک قرض نہیں چکایا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت اس روایت کو توڑنا چاہتی ہے کہ ملک سے باہر جانے کے بعد قانون توڑنے والے ہماری پہنچ سے باہر ہو جاتے ہیں۔ کنگ فشر ایئر لائنس سے منسلک قرض کے معاملات میں 61 سالہ مالیا کو قرض ادائیگی جان بوجھ کر نہیں کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ بھارت حکومت کی درخواست پر صنعت کار کو آج لندن میں گرفتار کیا گیا، تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ایک سال پہلے مالیا دہلی سے بھاگ کر لندن چلا گیا تھا۔ ذرائع نے یہاں کہا کہ عوام کے پیسے کا ضیاع کیا، ملازمین کو تنخواہ نہیں دی، اپنے بینکوں کا قرض نہیں چکایا اور خود عیش و آرام کی زندگی جی رہے ہیں اور نظام کو کچھ نہیں سمجھتے۔ مجھے لگتا ہے کہ بی جے میں ایسے لوگوں کو جیل میں دیکھنے کی نظریاتی بھوک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری آئی ڈی بی آئی بینک کا قرض نہیں ادا کرنے کے معاملے میں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت کی طرف سے مالیا کے معاملے پر فیصلہ بھارتی عدالتوں کے مقابلے کم وقت میں آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو ٹھوس ثبوت پیش کرنے ہوں گے کیونکہ حوالگی کے لئے درخواست میں صرف ایک ملک میں جرائم کئے جانے کی بات ہے۔ حوالگی کا مقدمہ جھیل رہا کوئی بھی شخص اس بنیاد پر عمل کی مخالفت کر سکتا ہے کہ بھارت میں اس کے ساتھ آزاد انصاف نہیں ہوگا یا عدالتی عمل اس کے خلاف جانبدار ہے یا سیاسی طور پر متاثر ہوتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہاکہ میٹروپولیٹن پولیس کی حوالگی یونٹ نے آج صبح حوالگی وارنٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا۔ وجے مالیا کو فراڈ کے الزامات میں بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ سی بی آئی نے بھی مفرور مالیا کی گرفتاری کی تصدیق کی۔17 بینکوں کا 9000 کروڑ روپے کا لون وجے مالیا کے اوپر ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال نومبر میں ای ڈی نے مالیا کی 6600 کروڑ کی جائیداد قرق کر دی تھی۔دوسری طرف نو ہزار کروڑ روپے کا قرض ادا کیے بغیر ملک سے فرار ہونے والے وجے مالیا کے لئے منگل کا دن کچھ وقت کے لئے امنگل رہا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی طرف سے مالیا کی گرفتاری کے بعد ویسٹ منسٹر کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔لیکن وزیر اعظم نے صاف الفاظ میں کہا کہ جن لوگوں نے ملک کے غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو لوٹا ہے، انہیں مال کی رقم کو واپس کرنا ہی ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے پوسٹ کیا، ’’بلاشبہ، بھارت میں بدعنوانی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جنہوں نے غریب اور متوسط طبقوں کو لوٹا ہے انہیں واپس کرنا ہوگا۔‘‘ پی ایم نے ایک اپنے فالوورکی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔ جس فالوورنے لکھا تھا کہ بدعنوانی نے اس گاڑھی کمائی اور خود اعتمادی کو برباد کر دیا۔