بیمار کارکن سے ملنے پہنچے ٹی ایس راوت

دہرادون 02 اپریل (ایجنسی): اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت کو جیسے ہی پتہ چلا کہ ان کی پارٹی کا ایک کارکن بیمار ہے تو وہ فوراََ اسے دیکھنے پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بھاجپا کے بیمار کارکن سے مل کر انہیں ان کی بیماری کیلئے آکسیجن کنسنٹریٹر بطور تحفہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نابینا اور سانس کے مرض میں مبتلا 65 سالہ مدن لال سے ملنے کنڈولی واقع ان کے گھر پہنچے۔ ان کے ساتھ مسوری کے ایم ایل اے گنیش جوشی بھی آئے تھے۔ مدن لال کئی سالوں سے بی جے پی کے کارکن ہیں۔ اس موقع پر مدن لال کی بیوی اندو دیوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ان کے گھر آنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ریاست کے سینئر سیٹیزن کا کتنا خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ اپنی پارٹی اور ریاست دونوں کا صحیح طریقے سے خیال رکھیں گے۔