تعلیم ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے : جاوڈیکر

ممبئی/پنے 30اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیربرائے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر آج پونے میں کہاکہ تعلیم ایسی طاقت ہے جوکہ ایک طالبعلم کی ہی نہیں بلکہ گھر،معاشرے کی طاقت بنتی ہے اور ملک کی تقدیر بدل دیتی ہے ،اس کی طاقت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک غریب کابیٹا مقابلہ جاتی امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرلیتا ہے ۔چاہے وہ رکشہ ڈرائیورکا بیٹا ہویا کمپاؤنڈرکا۔وزیرموصوف مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور انجمن اسلام، ممبئی کے زیراہتمام آج انجمن اسلام دوست محمد پیر محمدکیمپس پونے میں’ تعلیم وتربیت ‘کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے ایک اجلاس سے خطاب کررہے کہ جوکہ ملت میں تعلیم کے ذریعہ ترقی اور بیداری کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔پونے میں انجمن اسلام خوبصورت و سیع احاطے میں ہونیوالے مذکورہ پروگرام میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے اور انہوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی کی جدوجہد کے دوران ہمارے قومی رہنماؤں نے ملک کے طو ل وعرض میں تعلیمی اداروں کی بنیاد ڈالی تاکہ عوام کوبیدار کیا جائے ۔یہی وجہ ہے کہ لوکمانیہ تلک ،گوپال گوکھلے ،سرسید احمدجیسے رہنماؤں نے تعلیمی ادارے قائم کیے ۔جس نے جدوجہد آزادی کا رخ ہی بدل دا تھا۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرے میں تعلیمی بیداری انتہائی ضروری ہے اور تعلیم کی اہمیت کا احساس تب ہوتا ہے جب ایک معمولی کمپوڈرکا بیٹا شاندار کا میابی حاصل کرے ۔کیونکہ فطرت نے ذہانت دینے میں کوئی تعصب نہیں کیا ہے اور کوئی بھی اپنے مطالعہ اور جدوجہد کی بنیاد پر بہترسے بہتر کرسکتا ہے اورکامیابی کا پرچم بلندیوں پر لہرانے کا حوصلہ پیدا کرسکتاہے ۔انہوں نے مسلم نوجوانوں تعلیمی پسماندگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کاتناسب دیگر لوگوں نوفیصد کم ہے اور ‘نیوانڈیا ‘ کے نعرے کے اب ہمارا ایک ہی مقصداچھی تعلیم اور سب کو تعلیم ہے اور اس میں کسی طرح کا بھیدبھاؤ نہیں ہوگا۔سچر کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بھی حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں ۔حکومت کی کوشش ہے کہ اقلیتی فرقے کو مین اسٹریم کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔بس انہیں پُرعزم ہوکر قدم آگے بڑھانا ہوگااور یہی ملک وقوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔ڈاکٹر ظہیرقاضی نے کہاکہ مذکورہ پروگرام ‘تعلیم وتربیت’ کا مقصدامت کے نوجوانوں کو یہ باور کرانا ہے کہ تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے اور ا س قسم کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ڈاکٹر ظہیرقاضی نے انجمن کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہاکہ ادارے نے سلیم درانی،غلام پرکار،وسیم جعفر سمیت پانچ پانچ ٹیسٹ کھلاڑی دیئے ہیں اورمہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ عبدالرحمن انتولے ،شہنشاہ جذبات دلیپ کمار، اداکار قادرخان اور لاتعداد بچے انجمن سے فراغت پاچکے ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں۔انہوں نے کہا کہ انجمن اسلام کی کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو بہتر سے بہتر تعلیم مہیا کرائی جائے اور انجمن نے 2020ٹارگٹ رکھا ہے اور اس دوران کئی تعلیمی مہم چلائی جائینگی۔انہوں نے مطلع کیاکہ حال میں ان کے چاربچوں نے قومی سطح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں طالبات تھیں۔این ایم آئی ایم ایس کے چانسلرامریش پٹیل نے تعلیم کو دیہات تک لے جانے کی وکالت کی۔مولانا آزاد اردویونیورسئی چانسلر جعفر سریش والا نے بھی تعلیم کی اہمیت کواجاگر کیاجبکہ ، ایس ای بی آئی کے ایس رمن،ایکسیس بینک کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر راجیش ڈھایااور چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے چیئرمین ممبر اورمرکزی وقف کونسل کے ممبرمولانا سلیم اشرفی صاحب بھی مہمان اعزازی کے طورپرموجودتھے ۔ایم سی ای کے چیئرمین پی اے انعامدار اور شہرکے معززین اور انجمن کے عہدیداران موجودتھے ۔