دہی بڑے

اجزاء:149 بیسن ۔۔۔ ڈیڑھ کپ 149 کھانے کا سوڈا ۔۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ 149 نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ 149 کٹی ہوئی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ 149 تیل ۔۔۔۔ فرائی کے لیے 149 چینی ۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ 149 چاٹ مصالحہ ۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ 149 دہی ۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
ترکیب:ایک پیالے میں بیسن249 کھانے کا سوڈا249 نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔ سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں۔ دہی پھینٹ لیں249 نمک249 کٹی ہوئی لال مرچ249 چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں۔ بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں۔ چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں۔