روس :میٹرو ٹرین میں دھماکے، 10 ہلاک

سینٹ پیٹرز برگ، 3اپریل (ایجنسی)۔ روس میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں ابھی تک 10 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس دھماکے میں اب تک حاصل معلومات کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔میٹرو ٹرین کے ڈبے میں دھماکہ ہوا ہے۔روس نے اسے دہشت گردانہ حملے سے انکار نہیں کیا ہے۔ صدر پوٹن نے جانچ کا حکم دیا ہے۔ خبروں کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سنایا اسکوائر میٹرو اسٹیشن میں IED دھماکے ہوا۔ اس واقعہ کے بعد 8 میٹرو اسٹیشن احتیاطاً بند کر دی گئے ہیں۔ ماسکو سے تقریبا 700 کلو میٹر دور ہیروس کا تاریخی شہر ہے سینٹ پیٹرز برگ۔انڈر گراؤنڈ میٹرو میں دھماکہ ہوا ہے۔ ٹیکنولاجسکائی میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا۔ اسٹیشن شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے۔دہشت گرد حملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ روس کے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بڑے دھماکے سے پورا شہر سہما ہوا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ روس کا یہ دوسرا سب سے بڑا شہر صدر ولادیمیر پوٹین کا آبائی شہر بھی ہے۔سینٹ پیٹرز برگ نیوا ندی کے کنارے واقع روس کا ایک مشہور شہر ہے۔ یہ روسی سلطنت کی سابقہ دارالحکومت تھی۔ سوویت دور میں اس کا نام بدل کر لینن گراڈ کر دیا گیا تھا۔جسے سوویت یونین کے زوال کے بعد پھر بدل سینٹ پیٹرز برگ کر دیا گیا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ کا قیام نیوا ندی کے کنارے پر سال 1703 میں ہوا تھا، جب روس نے سویڈن کے ساتھ جنگ میں یہ زمین جیت لی تھی۔اس کے 9 سال بعد روسی سلطنت کے زار، پیٹر عظیم نے اسے دارالحکومت بنا دیا تھا اور 1918 تک یہ روسی سیاسی اقتدار کا مرکز رہا۔اس کے بعد کمیونسٹ حکمرانوں نے ماسکو کو دارالحکومت بنا دیا۔