عرفان کو بھی ملا خریدار، گجرات لائنز نے کیا معاہدہ

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) تیز گیند باز ایشانت شرما کے بعد اب تجربہ کار آل را¶نڈر عرفان پٹھان کو بھی آئی پی ایل 10 میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہیں گجرات لائنز نے ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ڈیون براوو کے باہر ہونے کے بعد باقی سیشن کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔براوو گزشتہ میچ میں لگی ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ عرفان اس سیشن کے لئے فروری میں ہوئی نیلامی میں 50 لاکھ کے بیس پرائز پر ان سولڈ رہے تھے ۔ انہیں کوئی خریدار نہیں ملا تھا۔32 سالہ عرفان نے اپنے ٹویٹر اور اسٹاگرام پیج پر گجرات لائنز کی جرسی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ 102 آئی پی ایل میچوں کا تجربہ رکھنے والے عرفان اس سے پہلے چنئی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولس، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرس حیدرآباد اور رائزنگ پونے سپرجائٹس کیلئے کھیل چکے ہیں۔عرفان نے آئی پی ایل میں گیند بازی میں اب تک 80 وکٹ لئے ہیں جبکہ اپنے بلے سے انہوں نے 120 کے اسٹرائک ریٹ سے 1137 رن بھی بنائے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں پونے کے لئے کھیلتے ہوئے وہ کوئی بھی کمال نہیں دکھا سکے تھے اور تین مقابلوں میں انہوں نے محض 11 رن بنائے تھے ۔واضح رہے کہ گجرات لائنز کے لئے یہ سیشن اچھا نہیں رہا ہے اور انہوں نے اب تک کھیلے گئے کل سات میچوں میں سے دو میچوں میں جیت حاصل کی ہے ۔