فلم”ہاف گرل فرینڈ “کا موشن پوسٹر جاری

ممبئی ۔ 03 اپریل(ےو اےن اےن) بھارتی فلم”ہاف گرل فرینڈ “کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پوسٹر میں ارجن کپور اور شردھا کپور ایک ساتھ نظر آرہی ہیں ۔جس میں وہ بارش میں ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں ۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم19مئی کو ریلیز ہو گی۔فلم چیتن کے ناول پر مبنی ہے جو کہ اسی نام سے لکھا گیا تھا۔ فلم میںارجن کپور اہم کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔