قورمہ بریانی

اجزاء :149 چکن بارہ ٹکڑے۔ایک کلو 149 چاول۔سات سو پچاس گرام 149 پیاز۔ایک کپ 149 تیل۔ایک کپ 149 ادرک لہسن پیسٹ۔دو کھانے کے چمچے 149 زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ 149 ثابت گرم مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچہ 149 ثابت چھوٹی الائچی۔چھ عدد 149 تیز پات۔دو عدد 149 دہی۔ایک کپ 149 پسی لال مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ 149 پسی ہلدی۔تین چوتھائی چائے کا چمچہ 149 پسا دھنیا۔ایک کھانے کا چمچہ 149 پسا گرم مصالحہ۔ایک چائے کا چمچہ 149 چھوٹی الائچی۔آدھا چائے کا چمچہ 149 جائفل جوتری پاؤڈر۔ایک چوتھائی چائے کا چمچہ 149 ٹماٹر سلائس۔ایک کپ 149 لیموں کا رس۔ایک عدد 149 آلو بخارہ۔آدھا کپ 149 ہرا دھنیا۔آدھا کپ 149 پودینہ۔آدھا کپ 149 ہری مرچ۔بارہ سے پندرہ عدد 149 کیوڑہ۔دو کھانے کے چمچے 149 سلاد۔سرونگ کے لئے 149 رائتہ۔سرونگ کے لئے
ترکیب:چاولوں کو زیرہ،ثابت گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی،تیز پات اور نمک کے ساتھ ابال لیں۔،اتن کہ ایک کنی رہ جائے۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز کو براؤن کر لیں۔پھر اس میں سے آدھی پیاز نکال لیں۔ اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔ساتھ ہی زیرہ،ثابت گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی،تیز پتہ۔پسی لال مرچ،پسی ہلدی،پسا دھنیا،پسا گرم مصالحہ اور دہی شامل کر کے پکائیں ،اتنا کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔ اس کے بعد چکن شامل کر کے مزید فرائی کریں۔ پھر اس میں پیس تلی پیاز اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں،یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ آخر میں کیوڑہ،آلو بخارہ،کٹا ہرا دھنیا،کٹا پودینہ اور ثابت ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اوپر سے چاولوں کی تہ لگائیں۔اور ٹماٹر اور لیموں کے سلائس رکھیں۔ ایک چوتھائی کپ تیل ڈالیں اور آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں۔ قورمہ بریانی تیار ہے۔