محبت کی کہانی پر مبنی فلم بنائیں گی انوشکا شرما

ممبئی،12اپریل(یواین آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم ساز انوشکا شرما اب لو اسٹوری پر مبنی فلم بنانے والی ہیں۔انوشکا شرما نے اپنے ہوم بینر کلین سلیٹ کے تحت این ایچ 10 اور حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم فلوری بنائی ہے ۔انوشکا اب کریز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر ایک محبت کی کہانی پر فلم بنانے والی ہیں۔اس کی شوٹنگ ممبئی اور کولکاتہ میں ہوگی۔فلم کا نام ابھی طے نہیں ہے ۔انوشکا نے کہا،”کلین سلیٹ پر،ہماری کوشش کہانیاں بتایا ہے ،جو نہ صرف ساتھ ساتھ اور الگ الگ ہیں،بلکہ وہ سرحد بھی توڑتی ہیں۔یہ فلم ایک نیا سفر ہے اور اس سمت میں ایک نیا قدم ہے ۔