میں بی جے پی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی ہوں : ممتا

کلکتہ28اپریل(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ سازشوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں ، بی جے پی کے تمام چیلنجوں کو قبول کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول لیڈروں اور ورکروں سے جیل کو بھردیں اس کے باوجود دہلی کو قبضہ کریں گی۔خیال رہے کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بنگال کے دورہ پر پارٹی ورکروں کو ہدایت دی ہے کہ 2019میں ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ لوگ ترنمو کانگریس سے خوف زدہ ہیں کیوں کہ یہ جانتے ہیں کہ ترنمول کانگریس جلد ہی دہلی پر اپنا جھنڈا لہرانے والی ۔جولوگ مجھے چیلنج کرتے ہیں میں ان کے چیلنج کو قبول کرتی ہوں ۔ہم دہلی پر قبضہ کریں گے ۔ممتا بنرجی نے جھوٹ کا سہارا لے کر ترنمول کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ممتا بنرجی نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے سلم علاقوں میں دورہ اور کھانے کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دن میں غریبوں کے ساتھ کھانا کھانے کا دکھاوا کرنے والے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہتے ہیں اور کھانا فائیو اسٹار ہوٹل میں کھاتے ہیں ۔جولوگ گجرات نہیں سنبھال پائے وہ بنگال پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔میں سلم علاقے میں ہردن جاتی ہوں ۔انہیں غریبوں کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے مگر غریب آدمی کی عز ت کرتی ہوں۔خیال رہے کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کمزور ہے امیت شاہ پندرہ روزہ دورے پر ہیں ۔تاکہ پارٹی کو تنظیمی سطی پر مضبوط کرسکیں ۔اس کا مقصد 2019میں کامیابی حاصل کرنا ہے ۔بنگال دورہ کے دوران امیت شاہ نے ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا عہد کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ جلد ہی ممتا بنرجی تاریخ کا حصہ بن جائیں گی۔امیت شاہ نے ممتا بنرجی کے حلقہ انتخاب کے سلم علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی بنگال کو سونار بنگلا بنائیں گے ۔اس کے جواب میں ممتا بنرجی آج پیر پارہ پہنچیں جو مداری ہاٹ اسمبلی حلقے میں واقع ہے ۔یہاں سے گزشتہ انتخاب میں بی جے پی امیدوار کو کامیابی ملی تھی ۔ممتا بنرجی نے کہا میں پہلے بھی یہاں آچکی ہوں کہ۔پیر پارا کے عوام نے بی جے پی کو ووٹ دیا ۔اس کے بعد بھی میں یہاں آئی ہوں ۔یہ دیکھنے کیلئے بی جے پی نے انتخاب سے قبل جھوٹ بولا تھا ۔بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہاں سات چائے باغات کو کھولیں گی مگر اب تک نہیں ہوسکاہے ۔