نواز الدین صدیقی کا جھوٹا مضمون شائع کرنے پر میگزین کیخلاف مقدمہ

ممبئی ،۴۱اپریل(پی ایس آئی) فلم فیئر میگزین کے خلاف ازالہ حیثیت عرفی کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد نواز الدین صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ اس رسالے نے اداکار کی شادی کے متعلق بالکل جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن مضمون کے ذریعے بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔نواز الدین صدیقی نے 7 اپریل کو میگزین ویب سائٹ کے خلاف اندہیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں ازالہ حیثیت عرفی کا مقدمہ دائر کیا۔اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان صدیقی نے کہا کہ یہ یقیناًافسوناک بات ہے کہ ایک معروف میگزین نے غیر ذمہ دارانہ انداز میں جھوٹا مضمون شائع کرنے سے قبل میری موکلہ یا ان کے شوہر سے حقائق جاننے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔وکیل نے مزید کہا کہ یہ مضمون میری موکلہ،ان کے شوہر اور اسکول جانے والے بچوں کی عزت اور شہرت پر سمجھوتہ ہے۔