ونود کھنہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، راہول کھنہ

ممبئی ،۴۱اپریل(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکار ونود کھنہ کے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔گزشتہ دنوں ونود کھنہ کو پانی کی کمی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی جس میں وہ بہت کمزور لگ رہے تھے جس پر ان کے مداحوں اور بولی وڈ کے اداکاروں نے انہیں ان کی صحت یابی کے پیغامات بھی بھجوائے تھے۔لیکن اب ان کے بڑے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔