کرینہ کو 6 کروڑ روپے کی پیش کش

ممبئی 21 اپریل (یو این آئی ) بالی و وڈ اداکارہ قرینہ کپور کو ایک فلم میں کام کرنے کے لئے چھ کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ہے ۔ قرینہ کپور خان ماں بننے کے بعد فلم انڈسٹری میں کم بیک کرنے جا رہی ھیں ۔ قرینہ فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں کام کرنے والی ہیں، جس میں وہ سونم کپور اور سورا بھاسکر کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ اس فلم کے لئے قرینہ کپور اپنا وزن کم کر رہی ہیں۔ممکن ہے ان سے ایک اور بڑے پروجیکٹ کے لئے رابطہ کیا جائے ۔ قرینہ کپور کواس فلم میں ایک بااختیارکردار دیا گیا ہے ۔