کچے قیمے کے پراٹھے

اجزاء:149قیمہ(باریک پسا ہوا)۔۔۔1/2 کلو 149 پسا ہوا لہسن۔۔۔ایک کھانیکا چمچہ 149 پیاز(چوپ کی ہوئی)۔۔۔ایک عدد 149 پسی ہوئی لال مرچ۔۔ایک کھانیکا چمچہ 149 کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔1.1/2 کھانیکے چمچے 149 پسا ہوا گرم مصالہ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچہ 149 کٹا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔2 چائے کے چمچے 149 ہری پیاز چوہ کی ہوئی۔۔۔125 گرام 149 ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا)۔۔1/2 گڈی 149 ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی)۔۔6۔8 عدد 149 پودینہ(چوپ کیا ہوا)۔۔1/2 گڈی 149 لیموں۔۔4 عدد 149 دہی(پھینٹی ہوئی)۔۔۔1/2 پیالی 149 نمک۔۔۔ایک چائیکا چمچہ 149 گھی۔۔۔تلنے کے لئے
149 آٹے کے اجزاء: 149 آٹا۔۔1/2 کلو 149 نمک۔۔۔1/2 چائیکا چمچہ 149 تیل۔۔۔2 کھانے کے چمچے
ترکیب:آٹے میں نمک اور تیل ملا کر نیم گرم ہانی سے گوندھ لیں۔ ایک پیالے میں تمام اجزاء ملا کر کمازکم 2 گھنٹوں کے لئے رکھ لیں۔ گوندھے ہوئے آٹے کی 6 روٹیاں بیلیں۔ 3 روٹیوں پر قیمے کی تہ لگائیں اور باقی 3 روٹیاں ان کے اوپر رکھ کر کناروں کو اچھی طرح سے دبادیں۔ انہیں گھی لگا کر توے پر سینک لیں۔