کے کے آر نے مارا میدان ٹو ٹا دلی کا دل

نئی دہلی 18 اپریل ( ایجنسی)دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائڈرس نے دہلی ڈےر ڈےولس کو 4 وکٹ سے ہرا دیا. دہلی ڈےر ڈےولس سے ملے 169 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 19 اوور میں 160 رنز بنا لئے تھے. آخری اوور میں جیت کے لئے 9 رن چاہئے تھے۔ایک وکٹ بھی گرا، لیکن منیش پانڈے نے امت مشرا کو چھ لگا کر جیت دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ممبئی دوسرے نمبر پر ہے۔خراب شروعات کے بعد آر کی واپسی آئی پی ایل کے 18 ویں میچ میں 169 کے ٹارگیٹ کا تعاقب کرنے اتری آر کی ٹیم کو پہلا جھٹکا گرےڈوم کے طور پر لگا۔ وہ صرف ایک رن بنا کر ظہیر خان کی گیند ور سیم بلگس کے ہاتھوں کےچ ہوئے. آر سنبھل پاتی اس سے پہلے ہی گزشتہ میچ کے ہیرو رہے رابن اتھپا (4) کوپیٹ کمنس نے پنتھ کے ہاتھو ں کیچ آو¿ٹ کراکر چلتا کیا۔ اس کے بعد منیش پانڈے اور یوسف پٹھان نے آر کی واپسی کرا دی۔