گورے پن کیلئے کوئی سرجری نہیں کروائی، دیپیکا پڈوکون

ممبئی ۔ 04 اپریل (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے گورے پن کے لئے کوئی سرجری نہیں کروائی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے گورا ہونے کیلئے فئیرنس ٹریٹمنٹ لی ہے۔اداکارہ نے میڈیا پر ان خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے انہیں اپنے رنگ کے حوالے سے کوئی احساس کمتری نہیں کہ سرجری کا سہارا لیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں اور یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے۔اداکارہ کی نئی فلم پدما وتی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار رنویر سنگھ ہیں۔فلم 17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔