ہم کثرت میں وحدت کی روایت کااحترام کرتے ہیں: روی شنکر

نئی دہلی22اپریل(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرروی شنکر پرساد نے اپنے ’’مسلم بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے‘‘والے بیان پر تنازعہ بڑھنے کے بعد ٹویٹ کرکے صفائی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔روی شنکر پرسادنے کہاہے کہ مودی حکومت کی ترجیح ترقی ہے پھر وہ چاہے ہندو مسلم،عیسائی یا پھر محروم طبقات ہوں، ہم سب کی ترقی میں یقین کرتے ہیں۔اپنے ٹویٹس کے ذریعے آئی ٹی کے وزیرنے کہا کہ میرا موقف بالکل واضح ہے، مودی حکومت متحد معاشرے میں یقین رکھتی ہے اور ہندوستان کی کثرت میں وحدت کی ثقافت کا احترام کرتی ہے۔مودی حکومت کی ترجیح ترقی ہے پھر وہ چاہے ہندو مسلم، عیسائی یا محروم طبقات ہوں ہم سب کی ترقی میں یقین کرتے ہیں۔ہم ترقی کے لئے ووٹ بینک کو معیار نہیں مانتے۔انہوں نے مزید ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے الور کے رہنے والے عمران خان پر فخر ہے جس کے آئی ٹی کے کام کا ذکر پی ایم مودی نے لندن میں اپنی تقریرمیں کیاتھا۔میں سلام کرتا ہوں چائے باگان میں کام کرنے والے کریم الحق کو جس کی ایمبولینسوں سروس کی وجہ سے پی ایم مودی نے انہیں پدم ایوارڈ دیا۔