ہندوستان کو آگے بڑھانے میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا اہم رول : وینکیانائیڈو

حیدرآباد 3، اپریل (یو این آئی)۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہندوستان کو تبدیل کرنے کے ویڑن کو آگے بڑھانے میں جمہوریت کے چوتھے ستون کے رول، ذمہ داری کا احترام کرتی ہے۔انھوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہمیشہ یہ ماننا ہے کہ اس کی پالیسیوں اور اقدامات پر تمام فریقین بشمول میڈیا کی صحتمندانہ نکتہ چینی ہونی چاہئے۔اس کا مقصد بہتر حکمرانی فراہم کرنے مسائل پر مباحث ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مختلف آراء اور ناراضگی کا بھی خیرمقدم کرتی ہے۔ انھوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں روز بہ روز بی جے پی کی حمایت میں اضافہ ہورہا ہے۔