ہند۔امریکہ تعلقات کافی مضبوط : جیٹلی

واشنگٹن، 22 اپریل(ائی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ ار جیٹلی نے آج کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات میں گزشتہ دہائیوں میں بہت بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک میں حکومتیں بدلنے کے باوجود تعلقات اور مضبوط اورگہرے ہوئے ہیں۔امریکہ میں ہندوستانی سفیر نوتیج سرنا کی میزبانی میں منعقدہ استقبالیہ میں جیٹلی نے کہا کہ حکومت ہندوستان دو طرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔دو طرفہ تعلقات کو دونوں ممالک میں دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کی بات کہتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ایک طرح سے یہ دونوں جماعتوں کا تعلق ہے، مجھے یقین ہے کہ اس سلسلے کی مختلف جہتوں کو مضبوط کرنے کے لئے نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہوگی۔ جیٹلی نے کل امریکی وزیر تجارت ولبر راس سے ملاقات کی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت یہ دونوں ممالک کے درمیان کابینہ سطح کی پہلی بات چیت ہے۔جیٹلی نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے سلسلے میں گزشتہ چند دہائیوں میں اہم بہتری آئی ہے۔ یہ پہلے سے کہیں مضبوط اور گہرا ہوا ہے، پھر چاہے دونوں ممالک میں حکومت کوئی بھی آئی ہو۔