اردو | हिन्दी | English
222 Views
Indian

اترپردیش میں یوگی خود سنبھالیں گے نظم ونسق کی کمان

yogi
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ،13مئی(آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بگڑتے قانون نظام کو سدھارنے کا ذمہ اب خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورکھپور میں انہوں نے صاف صاف کہا کہ قانون کے مسئلہ پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو لوگ قانون ہاتھ میں لیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سہارنپور اور سنبھل میں ہوئی وارداتوں کے بعد یوگی حکومت کا قانون نظام سوالوں کے گھیرے میں آ گیاتھا لیکن اب یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے بگڑتے قانون کو پٹری پر لانے کا ذمہ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا، تھوڑے بہت کچھ لوگ ہیں جن کی عادت ابھی تک سدھری نہیں ہے، ان کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لے کر کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ تشدد کی آگ میں جل رہے سہارنپور کو لے کر راج ببر اور اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کا الزام ہے کہ اپوزیشن یوگی حکومت کی تصویر خراب کرنے کے لئے سازش رچ رہی ہے۔یوپی کی قانون کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہو رہی ان الزام تراشیوں کے درمیان گورنر رام نائک نے اس معاملے پر یوگی حکومت کی جم کر تعریف کی ہے۔ یوگی راج میں صوبے کا قانون نظام پہلے کے مقابلے اور بہتر ہو ا ہے۔گورنر نے قانون نظام کے معاملے پر اپوزیشن کے حملے جھیل رہی یوگی حکومت کو نہ صرف کلین چٹ دی ہے، بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے وزیر اس معاملے میں سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں۔ ان کے مطابق فی الحال قانون نظام کو لے کر یوپی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper