اردو | हिन्दी | English
229 Views
Education

انٹر سائنس میں خوشبو بہار ٹاپر، 70 فیصد امیدوار ناکام

boa
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 30 مئی (اسٹاف رپورٹر): بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ نے منگل کو انٹر سائنس، کامرس ، آرٹس اور ووکیشنل کے نتائج جاری کردیئے۔ نتائج کا اعلان بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشوراور سکریٹری آر کے مہاجن نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انٹر سائنس، آرٹس اور کامرس تینوں کے نتائج میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔انٹر سائنس میں صرف 30.11 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ آرٹس میں 37.13 اور کامرس میں 73.76 فیصد امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بارہویں کے ریزلٹ میں زبردست گراوٹ آئی ہے اور 65 فیصد امیدوار ناکام قرار دیئے گئے ہیں۔ انٹر سائنس میں سیملتلا رہائشی اسکول کی خوشبو کماری ٹاپر قرار دی گئی ہیں۔ انہیں 86.2 فیصد نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ انہیں بورڈ کے چیئرمین نے خود فون کر کے ٹاپر ہونے کی مبارکباد دی۔ کامرس میں کالج آف کامرس پٹنہ کا پریانشو جیسوال ٹاپر رہا ہے۔ پریانشو کو 81.6 فیصد نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ گیا کی پلوی کامرس کی سیکنڈ ٹاپر قرار دی گئی ہے۔ وہ گیا کالج گیا کی طالبہ ہیں ، انٹر آرٹس میں سمستی پور کے اپ گریڈیڈ اسکول کے گنیش کمار 73.76 نمبر لاکر ٹاپر رہا۔ اس سال انٹر اور میٹرک کے ٹاپروں کو ایک ایک لاکھ کا انعام دیا جائے گااور سیکنڈ اور تھرڈ ٹاپر کو 75 ہزار اور 50 ہزار روپئے کے نقد انعام کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے۔ 2016 میں ٹاپرس گھوٹالے کے بعد اس سال امتحان اور کاپیوں کی جانچ میں سختی برتی گئی تھی جس کا اثر ریزلٹ پر صاف دکھائی دے رہا ہے۔گذشتہ سال سائنس میں 66.16 فیصد ،آرٹس میں 52.62 فیصد اور کامرس میں 79.37 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ امیدوار امتحان میں نقل نہ کرسکیں اس کیلئے ہر سنٹر پر ویڈیو گرافی کرائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پہلی بار ان امتحانات میں بار کوڈنگ سسٹم شروع کیا گیاتھا۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ بہار بورڈ پہلی بار کاپیوں کا ڈیجیٹل ایویلویشن کرائے گی۔ لیکن اساتذہ کے کمپیوٹر میں مہارت نہ ہونے کے سبب اور اساتذہ کی کمی کے سبب کاپیوں کی جانچ میں پریشانی ہوئی تھی۔
ٹاپ ٹین سائنس:
1۔ خوشبو کماری، 431 ، سیملتلا رہائشی اسکول ،جموئی
2۔ گلشن کمار ، 429، آر کے ایم جی جی کالج، شیواجی نگر سمستی پور
2۔ کنال کمار، 429، ایس ایس کالج ،راجوپور ،بیگو سرائے
3۔ پریانشو نندن ، 427 ، آر کے دواریکا کالج، لوہیا نگر،پٹنہ
4۔ سچن سوربھ ، 425، جیوتی کنور کالج فتح پور،پٹنہ
4۔ کرونا کمار کوشک، 425، اشوک ہائی اسکول، داؤد نگر، اورنگ آباد
5۔ نتیش کمار ، 424، ایم آر جے ڈی آئی کالج، وشنو پور بیگو سرائے
5۔ ستین کمار، 424، ایم آر جے ڈی آئی کالج، بیگو سرائے
6۔ جیوتی کماری، 423 ، اشوک ہائی اسکول، داؤد نگر،اورنگ آباد
7۔ مکیش کمار، 422، آر آر کالج، شیوہر
7۔ سورج کمار، 422، سملتلا رہائشی اسکول، جمورئی
7۔ شیوم راج، 422 ، ایم آر جے وی آئی کالج، بیگو سرائے
8۔ پوجا کماری، 421، سملتلا رہائشی اسکول، جمورئی
8۔ ثاقب شوکت ، 421، سملتلا رہائشی اسکول، جمورئی
8۔ پرکاش کمار، 421، ڈی اے وی ہائی اسکول دانا پور کینٹ،پٹنہ
8۔ نمیش ، 421، گورنمنٹ نوجیون ہائی اسکول ،اورنگ آباد
9۔ سدھا کماری،420، اے این کالج، پٹنہ
9۔ محمد ابوقمر ،420، مسلم ہائی اسکول،پٹنہ
10۔ سورج کمار ،419، کے ٹی کالج، موتیہاری ،مشرقی چمپارن

About the author

Taasir Newspaper