اردو | हिन्दी | English
2726 Views
Deen

اپنے کردار سے اسلام کی سچی تعلیمات عام کریں مسلمان: مفتی ثناء الہدی قاسمی

Jalsa
Written by Taasir Newspaper

ہندوستانی مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت و کردار کو اپنی عملی زندگی کے اندر داخل کراپنے اخلاق و کردار سے اسلام کی سچی تعلیمات عام کریں ،تو برادران وطن خود ان کا اکرام کرنا شروع کردیں گے ۔ یہ باتیں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدی قاسمینے دارالعلوم مدرسہ حسینیہ بلہی میں حفظ قرآن کریم کی تکمیل موقع پر منعقد جلسہ دستاربندی وسنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انھوں نے کہا کہ آپ اپنی اولاد کو عصری علوم سے ضرور آراستہ کریں تاہم سب سے پہلے اسے قرآن وسنن اور عقائد کی تعلیم سے آراستہ کیجئے تاکہ یہ اپنے رب کو پہچان سکے اور حرام و حلال کی تمیز کرسکے ۔انھوں نے کہاکہ شعراء حضرات منفی اور فتنہ پرور اشعار پڑھنے سے گریز کریں۔ صرف حضور اکرم کی سیرت مبارک پر ہی اشعار پڑھیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ آج مسلمان تعلیمی پسماندگی کا شکار ہیں بالخصوص دینی تعلیم کا فقدان ہے ایسے میں مسلمانوں کو اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کیلئے بیدار ہوناہوگا ۔حافظ قرآن کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کی دی ہوئی تمام نعمتوں کی قدر کیجئے یہی عمل آپ کے اندر ایمانی فکر کو زندہ رکھنے کا سبب بنے گا بتادیں کہ اس کانفرنس کا باضابطہ آغاز قاری خوش الحان جناب محی الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جبکہ اس کانفرنس کی صدارت مولانا ابرار احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد باقر گنج لہریا سرائے نے فرمائی وہیں اس اجلاس کی سرپرستی قاری محفوظ الرحمن گیاوی نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا عبد الناصر سبیلی و مولانا بختیار قاسمی نے احسن طریقے سے انجام دیا۔ وہیں شاعر اسلام جناب قاری مشیر احمد قاری محمد اللہ نے اپنی مترنم آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا ۔اس موقع پر مولانا عاصم اقبال ندوی نے کہاکہ مسلمانوں مدارس کی قدر کیجئے جب تک اس ملک میں دینی مدارس قائم رہیں گے اور یہاں قال اللہ قال الرسول کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ ہندوستان میں نہ صرف یہ کہ اسلام کا پرچم بلند رہیگا بلکہ مسلمان بھی پوری آزادی کے ساتھ اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزار سکیں گے اور اگر مدارس ختم کردیئے گئے تو ہندوستانی مسلمانوں کا حشر بھی اندلس اور اسپین کے مسلمانوں کی طرح ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ انسانی زندگی کو قرآن سے جڑ کر ہی کامیابی مل سکتی ہے اس کے علاوہ مولانا نسیم نظر قاسمی، مولانا ثناء ندوی نے بھی خطاب کیا ۔اخیر میں صدر جلسہ مولانا ابرار احمد قاسمی (امام وخطیب جامع مسجد باقر گنج) نے اپنے صدارتی خطاب میں مسلمانوں سے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی اپیل کی۔

About the author

Taasir Newspaper