اردو | हिन्दी | English
1023 Views
Entertainment

باہو بلی 2 انڈیا کی کامیاب ترین فلم ہو سکتی ہے

bahubali2
Written by Taasir Newspaper

انڈیا کی فلم ‘باہوبلی 2’ یعنی ‘باہوبلی دا کونکلیوزن’ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر کمائی کے لحاظ سے ہلچل مچا دی ہے۔فلم بزنس کے ماہرین کے مطابق ایس ایس راجمولی کی فلم ‘باہو بلی۔2’ نے پہلے ہی دن 121 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی۔بزنس ایکسپرٹ ترون آدرش کے مطابق فلم کے ہندی ورڑن نے پہلے دن 41 کروڑ روپے اور تیلگو، تمل اور ملیالم ورڑنز نے مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کمائے۔ترون آدرش کے مطابق ‘باہوبلی 2’ کا ہندی ورڑن ہی بہت سی ہندی فلموں پر بھاری پڑ سکتا ہے اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ‘دنگل’ کا ریکارڈ یہ فلم بہ آسانی توڑ سکتی ہے۔ہدایتکار راجمولی کی ‘باہوبلی ۔2’، ‘باہوبلی۔ دی بگننگ’ کا سیکوئل ہے جو سنہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ کمائی کا ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔فلم میں پربھاش، رانا ڈگبتتی، انوشکا شیٹی اور تمنا نے اہم کردار کیے ہیں۔ یہ فلم کمائی کے لحاظ سے زبردست توقعات کے درمیان 28 اپریل بروز جمعہ ریلیز ہوئی۔ناظرین کی رائے کے پیش نظر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ثابت ہو سکتی ہے۔ابھی یہ ریکارڈ ‘دنگل’ کے نام ہے جس نے تقریبا 385 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper