اردو | हिन्दी | English
274 Views
Indian

بولیرو درخت سے ٹکرائی، تھانہ انچارج سمیت 4 ہلاک

ranchi hadsa
Written by Taasir Newspaper

گریڈیہہ (جھارکھنڈ)، 8مئی (شاہد اشرفی)۔ گریڈیہہ۔مدھے پور روڈ میں واقع جھلک ڈیہہ کے پاس سوموار کو ایک بولیرو درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں بولیرو سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔ مردوں میں پاکڑ ضلع کے لٹی پاڑا تھانہ انچارج مہیش پرساد بھی شامل ہیں۔تمام بارات سے واپس آ رہے تھے اور اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔ حادثہ صبح تقریباً چار بجے کا ہے۔ بولیرو میں کل 6 لوگ سوار تھے اور چھوٹی کھرگ ڈیہہ سے بارات میں شامل ہونے کے لئے دیوگھر پاتر گئے تھے۔ لوٹتے وقت ان کی گاڑی تیز رفتار میں چل رہی تھی۔مانا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آ گئی اور تیز رفتار بولیرو سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں پاکڑ لٹی پاڑا کے تھانہ انچارج مہیش ورما، ڈاکٹر سریش ورما، راجیش ورما اور تھانہ انچارج کے پرائیویٹ ڈرائیور سکندر یادو کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو لوگ دیویندر ساو اور سریش ساؤ زخمی ہو گئے۔ انہیں پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper