اردو | हिन्दी | English
655 Views
Politics

بی جے پی کو دہلی کی کرسی سے اتار کررہیں گے : لالو

lalu
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ،19 مئی (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کو ہر حال میں وہ دہلی کی کرسی سے بے دخل کرکیرہیں گے۔ مسٹر یادو نے بی جے پی اور آر ایس ایس کیخلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس والے سن لیں ، لالو آپ لوگوں کو دہلی کی کرسی سے ہٹا کر رہیں گے چاہے میری جو بھی حالت ہو۔چھاپہ چھاپہ چلاتے ہو نہ اصلی چھاپہ تو ہم ماریں گے 2019 میں۔بی جے پی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔ ا س بات کو براہ راست سمجھ لیں اور مجھے دھمکی دینے کی ہمت نہ کریں‘‘۔ واضح رہے کہ تین دن قبل آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کو ان سے منسلک لوگوں کے نئی دہلی اور قومی راجدھانی خطے گروگرام کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے مارے تھے اس کے بعد مسٹر یادو کے ساتھ ہی ان کی پارٹی کی طرف سے بی جے پی کے خلاف مسلسل تلخ بیانات آرہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper