اردو | हिन्दी | English
547 Views
Entertainment

سونو نگم کااب بھی پیچھا کر رہی ہے اذان

Sonu Nigam-Pics
Written by Tariq Hasan

دبئی ،3مئی(پی ایس آئی) معروف بھارتی گلوکار سونو نگم اذان کے بارے میں توہین آمیز ٹویٹس کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہیں اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، یہ بیان ان کا ”پیچھا“ کرتا ہے۔ ایسا ہی دبئی میں اس وقت ہوا جب سونو نگم ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آئے تو پاکستانی صحافی سے سامنا ہو گیا۔صحافی نے سونو نگم سے اذان کے بارے میں توہین آمیز بیانات سے متعلق سوال کرنا چاہا تو وہ فرار ہو گئے۔ صحافی نے انہیں روک کر بات کرنا چاہی تو ان کے ساتھ موجود ایک شخص نے انہیں روکا تاہم سونو نگم بات کرنے کو رضامند نظر آئے لیکن جیسے ہی ان کی نظر صحافی کے ہاتھ میں موجود مائیک پر پڑی تو انہوں نے بھی راہ فرار اختیار کر لی۔صحافی نے بتایا کہ سونو نگم تقریب میں شرکت کے بعد باہر نکلے تو ان سے بات کرنے کی کوشش کی، سونو نگم نے ابتدائی طور پر بات کرنا چاہی مگر جیسے ہی ہاتھ میں مائیک دیکھا تو فرار ہو گئے۔ اور بعد میں اپنے سیکرٹری کو بھیجا اور کہا کہ آپ کے ساتھ کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ ”آف دی ریکارڈ“ بات کروں گا۔

About the author

Tariq Hasan