اردو | हिन्दी | English
270 Views
Education Indian

شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام پر آرمی کا اسکول

umar
Written by Taasir Newspaper

جموں،13مئی(آئی این ایس انڈیا):فوج نے ہفتہ کوکہاکہ وادی میں ایک اسکول کا نام بدل کرشہیدلیفٹیننٹ عمرفیاض کے نام پررکھاگیاہے اوران کے خاندان کو75لاکھ روپے کاچیک سونپ دیاگیاہے۔جنوبی کشمیرمیں دہشت گردوں نے اغواکرکے فوجی افسرفیاض کاقتل کردیاتھا۔راجپوتانہ رائفلز کی طرف سے ایک لاکھ کے چیک کے علاوہ، آرمی گروپ انشورنس فنڈ کی جانب سے 75لاکھ روپے کا چیک شہید فیاض کے خاندان کو تفویض کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے کہاکہ وکٹر فورس کے جنرل آفیسرکمانڈنگ (جی اوسی)میجرجنرل بی ایس راجو نے کلگام ضلع میں شہید کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ فوج ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لئے ہر وقت تیارہے۔انہوں نے کہا کہ جی او سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیفٹیننٹ عمر کی ظالمانہ طریقے سے کی گئی قتل کے لئے وہ لوگ جو بھی ذمہ دار ہوں گے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔جی او سی نے علاقے کے آرمی اسکول کا نام بدل کرلیفٹیننٹ عمر فیاض گڈول اسکول کرنے کا اعلان کیا۔ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کرکے کہا گیا ہے کہ فوج اور کشمیر دونوں کو عمر پر فخر ہے۔ عمر فیاض کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں برہان وانی کا بھی ذکر ہے۔یہ کشمیر کو طے کرنا ہے کہ یہاں برہان وانی رہے گا یا عمرفیاض۔اس ویڈیو کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مجھے نہ ہندوستانی نے مارا، نہ پاکستانی نے، مجھے کشمیری نے مارا، یہ کشمیر کو طے کرنا ہے کہ یہاں برہان وانی رہے گا یا عمرفیاض۔اس سے پہلے 10 مئی کو شوپیاں میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ عمر کے قاتل دہشت گردوں کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ حزب المجاہدین کے تین دہشت گردوں کے پوسٹر جاری ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ فیاض کے جنازے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی تھی۔ معلومات کے مطابق تین دہشت گرد اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے، اغوا سے پہلے کم از کم دو مشتبہ لوگوں نے شادی کی تقریب میں لیفٹیننٹ فیاض کی شناخت کی تھی، اس کے بعد شادی کی تقریب سے قریب ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سیب کے باغ میں ان کا قتل کر دیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper