اردو | हिन्दी | English
283 Views
Bihar News

عدالتی احاطے میں بدنام زمانہ ببلوکاگولی مارکر قتل

BETIAH
Written by Taasir Newspaper

بتیا، 11؍مئی (آئی این ایس انڈیا ):بہار کے مغربی چمپارن میں بے خوف مجرموں نے جمعرات کو عدالت کے احاطے میں بدنام زمانہ ببلو دوبے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول پر قتل، جبراوصولی سمیت 50سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق، ببلو دوبے کو عدالت میں پیشی کے لیے بتیا جیل سے لایا گیا تھا،یہاں مسلح مجرموں نے ببلو کو نشانہ بنا کر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی، اس فائرنگ میں اسے پانچ گولیاں لگیں ، جس سے جائے حادثہ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔مغربی چمپارن کے پولس سپرنٹنڈنٹ ونے کمار نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق، دو سے چار مسلح مجرموں نے اس واقعہ کو انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ پورے کورٹ کے احاطے سمیت شہر کو سیل کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔کمار نے بتایا کہ ببلو کو قریب سے گولی ماری گئی ہے، انہوں نے دعوی کیا جلد ہی مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ببلو مشرقی چمپارن ضلع کے سسوابتھان گاؤں کا رہنے والا تھا اور بہار پیپلز لبریشن فرنٹ کا خود ساختہ صدر تھا۔ببلو کے خلاف قتل، جبراوصولی ، اغوا سمیت 50سے زیادہ معاملے درج ہیں،ان میں صرف قتل کے 35مقدمات ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper