اردو | हिन्दी | English
180 Views
Indian

مالیہ کے فارم ہاؤس پر ضبطی کا نوٹس چسپاں

malya
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی/ممبئی، 19 مئی (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب کاروباری وجے مالیہ کے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں واقع فارم ہاؤس پر آج اسے ضبط کرنے کا نوٹس لگادیا۔ یہ ضبطی مالیہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی جانچ کے معاملے میں کی گئی ہے۔ یہ فارم ہاؤس رائے گڑھ کے علی باغ علاقے میں سمندر کے کنارے واقع ہے۔ اسکا مالکانہ حق مانڈو فارمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کیپاس ہے جس پر مالیہ کا کنٹرول ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ سال ستمبر میں میں اس فارم ہاؤس کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت عارضی طور پر ضبط کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا اور اپریل میں وہاں رہ رہے لوگوں کو جگہ خالی کرنے کا حکم بھی دیدیا تھا۔ ضبطی کے خلاف مانڈا فارم ہاؤس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپیل کی تھی لیکن دو روز قبل اسکی اپیل خارج کردی گئی۔ ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد ای ڈی کی ایک ٹیم نے آج اس فارم ہاؤس پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا۔ اس جائیداد کی رجسٹرڈ قیمت ۵۲ کروڑ روپئے بتائی گئی ہے حالانکہ اسکی بازار قیمت ۰۰۱ کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ ای ڈی اس وقت مالیہ کے خلاف 900 کروڑ روپئے کے آئی ڈی بی آئی بینک قرض کی ادائیگی کے معاملے کی جانچ کررہا ہے۔ اس وقت مالیہ لندن میں ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper