اردو | हिन्दी | English
268 Views
Politics

وزیراعظم نے ہندوستانی مشن سربراہان سے خطاب کیا

modi2
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،6مئی (آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خارجہ پالیسی کے اہم مسائل اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقد ہندوستانی مشن سربراہان کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں بڑی طاقتوں کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے علاوہ پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات میں آئی کشیدگی بھی بحث کا موضوع رہا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے وزیر اعظم کے خطاب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں مشن سربراہان کی آٹھویں کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر میں تعینات تقریبا 120 سفیروں نے حصہ لیا۔بڑے طاقتور ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے علاوہ پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات میں آئی کشیدگی غیر ملکی پالیسی کے ان اہم مسائل میں شامل ہے، جن پر اس کانفرنس میں تفصیل سے بحث کی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper