اردو | हिन्दी | English
372 Views
Bihar News

وزیر اعلیٰ نے کی اپنی اہلیہ کے مجسمے پرگلپوشی

nitish
Written by Taasir Newspaper

بہار شریف، 14مئی (توصیف جمال )وزیر اعلی نتیش کماراپنی اہلیہ آنجہانی منجو دیوی کی 9؍ویں وفات سال گرہ کے موقع پر آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنا آبائی گاؤں کلیان بیگھہ پہنچے۔ جہاں اپنی اہلیہ کے مجسمہ پر گل پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ جیسے ہی موصوف کا قافلہ کلیان بیگھہ پہنچا پہلے سے سینکڑوں کی تعداد میں جدیو کے لیڈران موجود تھے۔ وزیر اعلی سب سے پہلے گاؤں واقع دیوی مندر گئے۔ جہاں پوجا ارچنا کے بعد رام لکھن سنگھ واٹیکا گئے۔ وہاں جاکر اپنے والدآنجہانی بیدھ رام لکھن سنگھ ،ماں آنجہانی پرمیشوری دیو ی اور اہلیہ آنجہانی منجو دیوی کے آدم قدم مجمسہ پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے صاحبزدہ نشانت ،رکن راجیہ سبھا آر سی پی سنگھ، ممبر آف پارلیمنٹ کوشلیندر کمار، رکن اسمبلی روی جیوتی ، رکن قانون سازیہ ہیرا پرساد بیند، جدیو سنیئر لیڈر مناصدیقی، آفتاب عالم سمیت کثیر تعداد میں جدیو لیڈران موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper