اردو | हिन्दी | English
377 Views
Bihar News Politics

پٹنہ میں بی جے پی بھگاؤ، دیش بچاؤ ریلی27 اگست کو : لالو

lalu
Written by Taasir Newspaper

راجگیر04 مئی(توصیف جمال) آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے بی جے پی کے خلاف فیصلہ جنگ چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔آج راجگیر میں اپنی پارٹی کے سہ روزہ تربیتی کیمپ کے آخری دن ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی بھگاؤ، دیش بچاؤ کانعرہ دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ27؍اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ ریلی ہوگی۔جس میں سماجی انصاف میں یقین رکھنے والے ملک کے تمام سیکولر لیڈروں کو بلایا جائے گا۔ لالو نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس والے ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں ۔مذہب اور نسل کے نام پر ملک کوٹکرے کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ہمیں ملک اور آئین کو بچانا ہے تب ہی ہم سب بچ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور لگاتار جدوجہد سے ہی راستہ نکلے گا۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوئی چلے یا نہ چلے لیکن ہم کو تو چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام سیکولر طاقتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں ۔ لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک والے بتائیں کے ہماری سرحد میں داخل ہو کر کیسے ہمارے جوانوں کو مارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014؍میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد سب کچھ بدل دیں گے۔ 15؍دن کے اندر ہر ملک کے باشندگان کے کھاتے میں پندرہ پندرہ لاکھ روپئے جمع کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں طرف مودی مودی کا نعرہ لگوا یا اور بے روز گاری کو بڑھاوا دیا گیا ۔انہوں نے کام نہیں دیا بلکہ کام چھین لیا گیا۔ نوٹ بندی کے بعد چھوٹے موٹے کر کارخانے بند ہوئے۔ لوگ پیسا کماکر لاتے تھے ،پکا گھر بناتے تھے، بچے کو پڑھاتے وہ لوگ بے روزگار ہو گئے۔

About the author

Taasir Newspaper