اردو | हिन्दी | English
1216 Views
Entertainment Sports

گجرات کے خلاف امیدوںکوزندہ رکھنے کیلئے اترے گی دہلی ڈےر ڈےولس

DD-vs-GL-Head-to-Head-IPL-Statistics-1024x576
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی،3مئی(آئی این ایس انڈیا) مسلسل پانچ میچوں میں شکست کے بعد بلے بازوں کی صحیح وقت پر کھیلی گئی عمدہ اننگز سے آئی پی ایل10 میں اپنی امیدیں زندہ رکھنے والی دہلی ڈےر ڈےولس کی ٹیم کل یہاں گجرات لائنس کے خلاف اپنی اس امید کو پنکھ لگانے کیلئے اترے گی جبکہ سریش رینا کی قیادت والی ٹیم اگر مگر کی مشکل ڈگر میں رہنے کی کوشش کرے گی۔ ڈےرڈےولس نے کل رات یہاں سن رائزرس حیدرآباد کو دلچسپ میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں بنائے رکھی ہیں، اس کے اب9 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں لیکن اس کی آگے کی راہ قطعی آسان نہیں ہے کیونکہ راہل دراوڑ کی کوچنگ والی ٹیم کو اگر ناک آﺅٹ میں مقام بنانا ہے تو اسے اپنے باقی پانچوں میچ جیتنے ہوں گے۔ دہلی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اسے ان میں سے چار میچ اپنے گھریلو میدان فیروز شاہ کوٹلہ پر کھیلنے ہیں اور اب تک لچر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے اس کے بلے باز صحیح وقت پر اپنی ذمہ داریوں پر کھرے اترنے لگے ہیں۔ ڈےرڈےولس کی ٹیم مینجمنٹ اگرچہ یہ بات اچھی طرح سے سمجھتی ہے کہ ایک میچ میں بھی شکست اس پر بھاری پڑ جائے گی اور اسی طرح وہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے بچنا چاہے گی۔ گجرات لائنس کی بات کریں تو اس کا بھی سب سے بڑا مسئلہ بلے بازوں کی مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پانا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی ٹیم نے اب تک دس میچوں میں سات میچ گنوائے ہیں اور اس کے صرف چھ پوائنٹس ہیں۔ لائنس کیلئے پلے آف میں پہنچنا تقریبا ناممکن لگ رہا ہے لیکن اگر مگر کے ریاضی میں اس کے دھندلے امکانات بنے ہوئے ہیں اور یقینی طور پر اس کی ٹیم ان امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے مصروف عمل ہوگی۔

About the author

Tariq Hasan