اردو | हिन्दी | English
397 Views
Bihar News Politics

گلفشاں جبیں نے داخل کیاپرچہ نامزدگی

gulafshan
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 2مئی (اسٹاف رپورٹر)۔ بلدیاتی انتخاب کے تحت پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی پٹنہ کلکٹریٹ کے وکاس بھون میں پٹنہ 53 عالم گنج پٹنہ سے چوتھی بار اپنی قسمت آزما رہی گلفشاں جبیں عرف سگن نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین بار وہ اپنے حلقے کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں اور ہر فرقہ اور طبقہ کے لوگوں کا مجھے یکساں تعاون اور دعائیں حاصل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پٹنہ 53 سے وہ چوتھی بار بھی ضرور کامیاب ہوں گی۔ اس موقع پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اسلم، معروف صحافی ریاض عظیم آبادی، خوش گلو شاعر شکیل ہاشمی، شقہ مسجد کے امام کے علاوہ شمشاد علی، رضوان احمد، گنگادھر گری، ونود سنگھ، منٹو، مظہر عالم، محمد منان، محمد شمیم عرف گلو، شمشاد سلیم، محمد جمال، تنویر الزماں، عقیل الزماں انصاری، شمع پروین، سیتا دیوی، امجد علی سمیت سینکڑوں لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر ایک بار پھر گلفشاں جبیں کو کامیاب بنانے کے عہد کا اعادہ کیا۔واضح ہوکہ گلفشاں جبیں پٹنہ کی خاتون آہن ہیں۔ خدمت خلق انہیں وراثت میں ملا ہے۔ شب و روز وہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper