اردو | हिन्दी | English
376 Views
Politics

گلفشاں جبیں کو الاٹ ہوا انتخابی نشان

gulafshan j
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 17 مئی (اسٹاف رپورٹر)۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے تحت تمام امیدواروں کو آج انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔ وارڈ نمبر 53 عالم گنج گائے گھاٹ کی امیدوار گلفشاں جبیں عرف سگن کو ریاستی الیکشن کمیشن نے’قلم داوات‘ انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔ گلفشاں جبیں نے آج تاثیر سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ آج انتخاب نشان الاٹ ہوگیا جو ’قلم داوات‘ ہے۔ میں گزشتہ دس سالوں سے اپنے حلقے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے محلے کی صفائی، ستھرائی، تمام سڑکوں پختہ کاری، حسن کاری اور پانی کی قلت کو دور کرنے میں بھی میں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے جس سے محلے کے تمام لوگ باخبر ہیں۔ میں اپنے حلقے کے تمام رائے دہندگان سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے ترقیاتی کاموں کو دیکھیں، میری حصولیابیوں کو دیکھیں اور آئندہ 4جون کو ہونے والے الیکشن میں میرے انتخابی نشان ’قلم داوات‘ پر مہر لگاکر مجھے کامیاب بنائیں۔

About the author

Taasir Newspaper