آر جے ڈی لیڈر اور تاجر کا گولی مار کر قتل

پٹنہ، 16 مئی.(پی ایس آئی)بہار میں پٹنہ کے فتوحا تھانہ علاقہ میں منگل الصبح پیاز تاجر اور ریاست میں حکمراں مہا اتحاد میں شامل راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا. پولیس کے مطابق، فتوہا رہائشی اور آر جے ڈی لیڈر پپو یادو (44) صبح ٹہلنے نکلے تھے تبھی گھر سے کچھ ہی فاصلے پر اسٹیشن روڈ کے قریب پہلے سے گھات لگائے مجرموں نے ان کے پاس آکر گردن میں گولی مار دی، جس سے ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی. پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ یادو پیاز کا کاروبار کرتے تھے اور آر جے ڈی کے لیڈر بھی تھے. وہ ودھان پریشد کا انتخاب بھی لڑ چکے تھے. قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے، پر پولیس اس واقعہ کے پیچھے آپسی رنجش کا خدشہ کا اظہار کر رہی ہے. پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے بتایا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر فتوہا تھانہ میں قتل کی ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کچھ اہم سراغ پولیس کے ہاتھ لگے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کر لیا جائے گا.