انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن: انگلینڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر سارا ٹیلر کو نفسیاتی مسائل سے نجات کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ہیتھر نائٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمی بیومونٹ، کیتھرین برنٹ، جارجیا ایلوس، جینی گن، ایلیکس ہرٹلے، ڈینلی ہیزل، بیتھ لینگسٹون، لارا مارش، اینا شربسول، نیٹ سکیور، سارا ٹیلر، فرن ولسن، لارن ونفیلڈ اور ڈینی ویٹ شامل ہیں۔ ویمنز ورلڈ کپ 24 جون سے شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔