بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور تاپسی پنوں کی تصویر جاری

ممبئی ۔ 19 مئی (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اداکارہ تاپسی پنوں کی ساتھ بنائی گئی ایک تصویر جاری کر دی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنوں آج کل ورون دھون کے ساتھ اپنی نئی فلم”جڑواں 2“ کی شوٹنگ کے لندن گئی ہوئی تھی ۔شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے والی ہے جس پر ورون دھون نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تاپسی کو گڈبائے کا پیغام دیا اور ساتھ میں ان کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر جاری کی ان کا کہنا تھا کہ انہیں لندن میں شوٹنگ کے دوران بہت مزہ آیا ۔فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈز شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار ڈیوڈدھون ہیں ۔