بھارت 10 سال بعد اقوام متحدہ انسانی بستیوں کے پروگرام کا صدر منتخب

نئی دہلی، 8 مئی.(پی ایس آئی) ہندوستان کو اتفاق رائے سے 10 سال کے بعد اقوام متحدہ۔ ہیبیٹیٹ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ یو این او کا ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا بھر میں سماجی اور ماحولیاتی پائیدار انسانی بستیوں کو فروغ دیتا ہے۔ یو این ہیبیٹیٹ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو یہ اطلاع دی ہے۔مکان اور انسداد شہری غریبی کے مرکزی وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو آج سے نیروبی میں یو این ہیبیٹیٹ کی 58 رکنی گورننگ کونسل کی چار روزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ جناب نائیڈو اگلے دو سالوں کے یو این ہیبیٹیٹ کی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرین گے چونکہ یو این ہیبیٹیٹ 1978 میں قائم ہوئی تھی لہذا یہ تیسرا موقع ہے کہ جب ہندوستان 2007 اور 1988 کے بعد اس اہم ادارے کی سربراہی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایک بین حکومتی پالیسی ساز اور فیصلہ کرنے والے ادارے کے طور پر یو این ہیبیٹیٹ کی گورننگ کونسل انسانی بستیوں کیلئے مربوط اور جامع طریقہ کار کو فروغ دیتا ہے اور انسانی بستیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ملکوں اور خطوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسانی بستیوں کے معاملے پر دنیا کے تمام ملکوں میں اشتراک اور تعاون کو مستحکم کرتا ہے۔آج سے جناب ایم وینکیا نائیڈو کی صدارت میں ہونے والی گورننگ کونسل کی 26 ویں میٹنگ کا موضوع ہے’’نئے شہری ایجنڈے کے موثر نفاذ کے لئے مواقع‘‘ اس میں ایک بہتر مسقتبل کے لئے جامع، پائیدار اور سستے مکانات نیز پائیدار شہرکاری اور مربوط انسانی بستیوں کے لئے مالی امداد فراہم کرنے اور منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیا شہری ایجنڈے کو گزشتہ سال ایکواڈور کے کویٹو میں عالمی برادری کے ذریعہ منظور کیا گیا تھا۔جناب نائیڈو آج نیروبی میں شروع ہونے والی مکان اور شہری ترقیات پر ایشیا۔ بحرالکاہل وزرا کی کانفرنس کی بیورومیٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔ جناب وینکیا نائیڈو نے ہندوستان پر اعتماد بنائے رکھنے اور اگلے دو سال کے لئے گورننگ کونسل کا صدر منتخب کرنے کیلئے یو این۔ ہیبیٹیٹ کی گورننگ کونسل کے ممبر ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔