جنوبی کوریا ہماری فضائی حدود میں مداخلت کر رہا ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اسکی فضائی حدود میں ڈرون مداخلت کر رہا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پیانگ یانگ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیول کے ‘پرون’ نامی ڈرون نے گزشتہ روز چار بار ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سمندری پانیوں پر پروازیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی اشتعال انگیزی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی سامراج اپنے چار بار جاسوس طیارے گلوبل ہاکس اور ایک سو پائلٹوں کی جاپان کے پوکوں ائربیس پر تعیناتی میں پیش رفت کررہا ہے۔