عامر خان نے چین میں بھی ’دنگل‘ جیتا

عامرخان کی فلم ‘دنگل’ نے چین میں بھی 121کروڑ کما لیا اور انکی ہی فلم ‘پی کے’ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دنگل 5مئی کو چین کے 9000سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی اور چین کی سرزمین پر بھی اس نے دھوم مچا دی۔ اس سال کے بیجنگ فلم فیسٹیول میں ’شوائی جیاو بابا‘ کے نام سے دنگل کی نمائش کی گئی تھی۔ ’دنگل‘ چین میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ عامر خان کی ہی فلم ’پی کے‘ نمائش کے سولہ دنوں میں 100 کروڑسے ذیادہ کمائی کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہے۔ چین میں بھی عامر خان کے مداحوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ صرف عامر ہی واحد بالی ووڈ ستارہ ہیں جن کی چین میں اتنی وسیع فین فا لوئنگ ہے۔ مداحوں کی اسی محبت نے دنگل کو یہ اعزاز بخشا ہے۔ عامر خان نے اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے پچھلے ماہ بیجنگ، شنگھائی، اور چینگڈو میں ایک ہفتے کی طویل تشہیری مہم کی قیادت کی۔ فلم ’دنگل‘ہریانوی پہلوان مہاویر سنگھ فْگاٹ کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ عامر خان کے علاوہ فاطمہ ثنا شیخ ،سانیا ملہوترا اور ساکشی تنور اہم کردار نبھا رہی ہیں۔دنگل کے ہدایتکار ہیں نتیش تیواری۔