مشترکہ صدارتی امیدوار کیلئے سونیا سرگرم

نئی دہلی 3مئی(آئی این ایس انڈیا):صدارتی انتخابات کے لئے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے بااثر امیدوار کھڑا کرنے کی سمت میں کانگریس نے کوششیں تیزکردی ہیں۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فون پر ممتا،ملائم اور لالو یادو سے کی بات کی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے دہلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔جلد ہی سونیا مایاوتی اور ممتا سے ملاقات بھی کریں گی۔ دوسری طرف، راہل گاندھی نے اکھلیش یادو اور شرد پوار سے فون پر بات کی۔ جلد ہی ممتا بنرجی بھی راہل سے ملیں گی۔ سونیا اور راہل ڈی ایم رہنما کے اسٹالن سے بھی ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام باتیں، ملاقاتیں صدر اور نائب صدر کے انتخابات کی امیدواری پربحث کے لئے ہو رہی ہیں اور ضرورت پڑی تو سب کی ایک ساتھ میٹنگ بھی کی جائے گی۔ غیرسیاسی افراد کے نام پر بھی غور جاری ہے۔ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنما بعد میں غیر بی جے پی تمام جماعتوں سے بات بھی کر سکتے ہیں۔بعدمیں آپ اور بیجو جنتا دل سے بھی بحث کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ایک نظریے اور ایک ہی شخص کا فیصلہ مسلط کرنے کے خلاف سب کو ساتھ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریسی لیڈروں کا خیال ہے کہ مودی،مرار جی دیسائی اور واجپئی سے مختلف ہیں ، وہ اپوزیشن سے پاک ہندوستان چاہتے ہیں۔ مودی سے توقع نہیں کہ وہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش بھی کرے گا، لہٰذا صدر اور نائب صدر کے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار اتارے گا۔اس سے پہلے سونیا اور راہل مختلف سیتا رام یچوری، ڈی راجہ، عمر عبداللہ، نتیش کمار، شرد یادو، شرد پوار، آئی یو ایم ایل کے بھی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پارٹی کا ایک خیمہ مانتا ہے کہ، صدر پرنب مکھرجی کے نام پر اگر این ڈی اے تیار ہو جائے تو اتفاق رائے ہو جائے گا، کیونکہ پرنب مکھرجی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے، ہاں اگر ان کے نام پر تمام متفق ہوں تو وہ غور کریں گے۔ اس کے علاوہ کسی غیر سیاسی شخص کے نام پر بھی غور جاری ہے، جس پر سب کا اتفاق ہو جائیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ، شرد یادو اور شرد پوار کے نام پر بھی بحث ہوئی۔ اسی لیے سونیانے شرد یادو اور نتیش کمار سے الگ الگ ملاقات کی تھی۔ اگرچہ، پوار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ، وہ نہیں لڑنا چاہتے۔