وزیراعلیٰ نے زرعی رتھوں کو ہری جھنڈی دکھائی

پٹنہ 20 مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج سی ایم سکریٹریٹ واقع سنواد میں محکمہ زراعت کی خریف سے متعلق بڑی مہم اور مہوتسو 2017 کے موقع پر زرعی رتھوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت رام وچار رائے ، پرنسپل سکریٹری محکمہ زراعت سدھیر کمار ،وزیراعلیٰ کے سکریٹری اتیش چندرا سمیت کئی معزز شخصیتیں اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔